میرا تو خودکش بمبار بننے کو جی چاہتا ہے،غلام سرورخان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ہوابازی نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک خودکش بمبار بننا چاہتے ہیں۔ ان کے الفاظ یہ تھے۔ ”خودکشی حرام ہے۔ میرا تو خود، بمبار کش، بننے کو جی چاہتا ہے کہ جہاں یہ سارے ملک کے دشمن، دین کے دشمن اکٹھے بیٹھے ہوں، تو میں خودکش بمبار کا دھماکہ کر کے ان ساروں کو نیست و نابود کر دوں۔ میری تو یہ سوچ ہے۔ “یاد رہے کہ غلام سرور خان کے ایک بیان کے بعد کہ پاکستانی پائلٹوں کے لائسنس جعلی ہیں، پی آئی اے کو یورپ اور دیگر کئی علاقوں میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے وہ ابھی تک نہیں سنبھل پائی۔ پاکستانی لائسنس یافتہ پائلٹوں کو جو دنیا کی دیگر ائرلائنز میں کام کر رہے ہیں، اس بیان کے مضمرات بھگتنا پڑے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button