نوکری کی تلاش میں آئے میاں بیوی کو اغوا کرکے 5 افراد نے شوہر کے سامنے اجتماعی طور پر خاتون کو عصمت دری کا نشانہ بناڈالا

لاہور(نیوز ڈیسک) شوہر کے ہمراہ نوکری کی تلاش کیلئے لاہور آنے والی خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی، پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے کالا شاہ کاکو میں 5 افراد نے پہلے میاں بیوی کو اغوا کیا، بعد ازاں شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گجر پورہ کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر ملک میں جنسی زیادتی کے کیسز رپورٹ ہونے کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سانحہ گجر پورہ کے بعد لاہور میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔فیروزوالہ پولیس چوکی کالا شاہ کا کو کے قریب خدا کی بستی میں 5 اوباشوں نے شوہرکے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ

کی تحصیل فیروزوالہ کے محمد وارث بیوی رانی بی بی کے ساتھ گھر جا رہا تھا کہ 5 اوباشوں نے گن پوائنٹ پر روک کر خاوند کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔فیروزوالہ پولیس تھانہ فیروزوالہ نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر سانحہ موٹروے کی وجہ سے ایف آئی آر سیل کر کے معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق ایس پی اور ڈی ایس پی کی جانب سے مدعی وارث کو ملزمان سے مک مکا پر مجبور کیا جا رہا ہے،فیروزوالہ ایس ایچ او عامر محبوب مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر سیل کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر دو ملزمان نے خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس کا مرکزی ملزم عابد تاحال مفرور ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button