رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں دو گھنٹے کا کمی کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیصلے کے تحت بوائز اسکول صبح 8 بجے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی جبکہ گرلز اسکول ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی سوا 12 بجے ہو گی۔اس سے قبل بوائز سکولوں میں پونے تین اور گرلز سکولوں میں اٹھائی بجے چھٹی ہوتی تھی۔اسکول کے نئے اوقات کار کا اعلان یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اوقات کار تبدیلی پر ایجوکیشن اتھارٹی سے رائے مانگی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button