مسجد الحرام کی رونقیں بحال، کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد 10لاکھ سے زائد افراد نے نماز اداکی

مکتہ المکرمہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد مسجد الحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے سماجی فاصلے کے بغیرنمازادا کی۔سعودی عرب کی وزارت حج اورعمرہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ ادا کی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہرعمر کے بچوں کواپنے والدین اوررشتے داروں کے ساتھ مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ رواں سال بڑی تعداد میں لوگ حج ادا کرسکیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی

ﷺ میں نماز کیلئے اجازت ناموں کی پابندی بھی اب ختم کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عودی عرب نے کورونا پابندیاں ختم کر دی ہیں جس کے بعد اب سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کو قرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے تمام کورونا پابندیوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ، فیصلے کا اطلاق آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا ، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مسجد الحرام ، مسجد نبویﷺ سمیت ملک کی تمام مساجد میں سماجی فاصلے کی شرائط ختم کر دی گئی ہیں البتہ ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، کھلے مقامات پر ماسک کی شرط لاگو نہیں ہوگی ۔سعودی حکومت کی جانب سے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے ، مملکت میں آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی البتہ ویکسین لگوانا لازمی ہے ۔ ماہ صیام میں بھی مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مسجد نبوی ﷺ میں نمازی پوری گنجائش کے مطابق تراویح ادا کر سکیں گے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button