جہانگیر ترین اور علیم خان کی ن لیگ میں شمولیت، احسن اقبال نے اہم اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کا ن لیگ کی فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں ہو گا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ ان سے دونوں رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں ممکنہ شمولیت کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کی فیصلہ سازی میں بنیادی کردار انہی لوگوں کا ہوگا جنہوں نے پارٹی کے لئے قربانیاں دیں۔گذشتہ روز علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کا دعویٰ بھی کیا جاتا رہا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات بدھ

کے روز ہوئی جو تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہی۔ علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات کروانے میں ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے اہم کردار ادا کیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے علیم خان کی نوازشریف سے لندن میں ملاقات سے متعلق خبر کی تصدیق کر دی۔اینکر نے جاوید لطیف سے پوچھا کہ کیا علیم خان اور نوازشریف کی لندن میں ملاقات ہوئی تو جاوید لطیف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی ہونیوالی ملاقاتیں تسلیم کر رہا ہوں، علیم خان اور جہانگیرترین سمیت کئی وزرا اور رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ تاہم تحریک انصاف کے ناراض رہنما عبد العلیم خان کے ترجمان میاں خالد محمود نے عبد العلیم خان کی لندن میں نواز شریف اور جہانگیر خان ترین سے ملاقاتوں کی تردید کر دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وصوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ علیم خان نجی دورے پر لندن گئے ہیں، ان کے بچے زیر تعلیم ہیں وہ ان سے ملاقات کے لئے گئے ہیں۔ علیم خان کی نواز شریف یا جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی ۔علیم خان جب وطن واپس آئیں گے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button