شاہد آفریدی ہونے والے داماد کی پرفارمنس کے گُن گانے لگے

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اپنے ہونے والے داماد کی پرفارمنس کے گن گانے لگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے پی ایس ایل 7 میں غیرمعمولی پرفارمنس دی اور زبردست کپتانی کی، سینئر کھلاڑیوں سمیت سب لوگوں نے انفرادی طور پر شاہین کی تعریف کی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ رمیز راجہ ابھی آئے ہیں، چیزوں کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے، رمیز راجہ ایک امید ہیں، انہوں نے کرکٹ کھیلی ہے اور کمنٹری بھی کی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب اچھی نیت سے کام کرتے ہیں تو اچھے لوگ جڑنا شروع ہوتے ہیں، پی ایس ایل کا کریڈٹ نجم سیٹھی کو جاتا ہے کیونکہ انہوں نے اس کا آغاز کیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اوور سیز پاکستانیوں کا پاکستان کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے کافی ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، ابھی سنا ہے پی ایس ایل انڈر 19 بھی ہونے والی ہے، نئے ٹیلنٹ کے لیے پی ایس ایل انڈر 19 بھی زبردست ہو گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button