کرکٹر رومان رئیس کی بیٹی پہلی منزل سے گر گئی، کرکٹر کی دعاؤں کی اپیل،بیٹی آئی سی یو میں داخل

کراچی (نیوز ڈیسک)قومی کرکٹر رومان رئیس کی دو سالہ بیٹی پہلی منزل سے گرگئی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 29 سالہ رومان رئیس کی بیٹی کھیلتے ہوئے گھر کی پہلی منزل سے گر گئی۔ ننھی بچی کی ناک پر فریکچر اور دو مزید زخم آئے۔ وہ فی الحال یہاں کے ایک مقامی ہسپتال میں آئی سی یو میں داخل ہے۔

کرکٹر نے اپنے مداحوں سے بیٹی کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رومان رئیس نے 2016ء میں اپنے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کے بعد سے 9 ون ڈے اور 8 ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ اس سال کرکٹر نے کمر کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد بطور کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں واپسی کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button