پاکستان میں ماہ صفر کا چاند نظر آگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) ملک میں ماہ صفر کا چاند نظر آگیا، دوسرے اسلامی مہینے کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ماہ صفر کا چاند کا نظر آگیا ہے، کل 19 ستمبر بروز ہفتہ یکم صفر ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ دوسرے اسلامی مہینے صفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔ اجلاس کے دوران زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے بھی رابطہ قائم رکھا گیا۔ ملک کے کئی علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے صفر کا چاند نظر آ جانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button