اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہو چکی ہے،ہم بھی اسٹیبلشمنٹ سے مدد کے خواہاں نہیں ہیں، فضل الرحمن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہو چکی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری پر اعتما اور اسٹیبلشمنٹ کی غیرجانب داری کا یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانبدار دیکھنا چاہتے ہیں۔ہم بھی ان سے مدد کے خواہاں نہیں ہیں، ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے بات ہورہی تھی ، انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان کوڈیزل نہ کہنا ،

میں نے آرمی چیف سے کہا عوام نے فضل الرحمان کا نام ڈیزل رکھا ہے ، لوگ مجھے یہ بھی کہتے ہیں نواز شریف کو بھگوڑا مت کہیں ، نوازشریف نے کھٹمنڈو میں مودی سے خفیہ ملاقات کی۔دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیز ل نے ایک پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اقتدار میں آکر ہم اداروں کو ٹھیک کریں گے ، ڈیزل بتائیں آپ ملک میں اداروں کو کیسے ٹھیک کریں گے ؟ ڈیزل سے کہتا ہوں آج اگر یہ ملک بچا ہوا اس کی وجہ افواج پاکستان ہے ، جس ملک کے پاس دفاعی طاقت نہیں ہوتی وہ تباہ ہوجاتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دیر کے لوگوں کا مشکور ہوں ، پاکستان فلسفے کی بنیاد پرقائم ہوا ، پاکستان کا فلسفہ سمجھنے کا بھی ایک مقصد ہے ، پاکستان کے فلسفے کے مطابق اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکنا ، اللہ نے حکم دیا کہ رسول ﷺ کی سنت پر عمل کریں ، 25 سال پہلے یہ سوچ کر جدوجہد شروع کی کہ اپنے لوگوں کو کسی کے سامنے سر جھکانے نہیں دوں گا ، تین لوگوں کی وجہ سے پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت نہیں ، تین لوگوں نے ملک کو مقروض بنایا ، نوازشریف اور زرداری نے اقتدار میں ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی ، ڈرون حملوں کی مذمت تحریک انصاف کررہی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button