علیم خان ن لیگ میں شامل؟لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اس وقت لندن میں موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لندن میں علیم خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماؤں کی لندن میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات بدھ کے روز ہوئی جو تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہی۔ علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات کروانے

میں ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے اہم کردار ادا کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات نواز شریف کے گھر پر مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے ہوئی۔علیم خان نواز شریف سے ملنے کے لیے عقبی دروازے سے داخل ہوئے۔علیم خان کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علیم خان نے لندن آنے سے قبل شہباز شریف سے بھی لاہور میں ملاقات کی تھی۔علیم خان کی نوازشریف سے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔علیم خان نے نوازشریف کو بتایا کہ کہ ان کے ساتھ تین سال میں کیا ہوتا رہا اور ان کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کو کس طرح نشانہ بنایا۔دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں کا اکٹھے جمعہ کی رات یا ہفتے کو پاکستان آنے کا امکان ہے، دونوں شخصیات پاکستان واپس آ کر پاور شو اور مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی۔ لندن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں شخصیات نے مل کر آئندہ فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے نمبرنگ سے متعلق بھی جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق معاملات پر غور کیا۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاق میں لائی گئی تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی معاملات زیر غور رہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button