حکومت کا این سی او سی کو بند کرنے کا فیصلہ، اب کورونا کی صورتحال کی مانیٹرنگ کون کریگا، جانئے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )حکومت نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان این سی او سی کو رواں ماہ کے اختتام پر غیر فعال کرنے جا رہی ہے۔یکم اپریل سے ملک میں کرونا کی صورتحال کی مانیٹرنگ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کرے گا۔قومی ادارہ صحت کا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کورونا مانیٹرنگ کرے گا۔سی ڈی سی قومی ادارہ صحت میں اصلاحات کے بعد تشکیل دیا گیا تھا اور یہ مکمل فعال نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی سے ریکارڈ کی سی ڈی سی منتقلی کا عمل جاری ہے۔نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر مارچ 2020 میں تشکیل دیا گیا تھا۔این سی او سی کو ڈیٹا فراہمی میں پولیو ای او سی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔نیشنل ویکسینیشن اسٹریٹجی کی تیاری کا سہرا بھی این سی او سی کے سر ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ ہیں۔ این ڈی او سی قومی کورونا رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی زمہ دار ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button