جنرل باجوہ نے کہا مولانا فضل الرحمان کوڈیزل نہ کہیں ، وزیراعظم

لوئر دیر ( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے بات ہورہی تھی ، انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان کوڈیزل نہ کہنا ، میں نے آرمی چیف سےکہا عوام نے فضل الرحمان کا نام ڈیزل رکھا ہے ، لوگ مجھے یہ بھی کہتے ہیں نواز شریف کو بھگوڑا مت کہیں ، نوازشریف نے کھٹمنڈو میں مودی سے خفیہ ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق دیر میں عوامہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیز ل نے ایک پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اقتدار میں آکر ہم اداروں کو ٹھیک کریں گے ، ڈیزل بتائیں آپ ملک میں اداروں کو کیسے ٹھیک کریں گے ؟ ڈیزل سے کہتا ہوں

آج اگر یہ ملک بچا ہوا اس کی وجہ افواج پاکستان ہے ، جس ملک کے پاس دفاعی طاقت نہیں ہوتی وہ تباہ ہوجاتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دیر کے لوگوں کا مشکور ہوں ، پاکستان فلسفے کی بنیاد پرقائم ہوا ، پاکستان کا فلسفہ سمجھنے کا بھی ایک مقصد ہے ، پاکستان کے فلسفے کے مطابق اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکنا ، اللہ نے حکم دیا کہ رسول ﷺ کی سنت پر عمل کریں ، 25 سال پہلے یہ سوچ کر جدوجہد شروع کی کہ اپنے لوگوں کو کسی کے سامنے سر جھکانے نہیں دوں گا ، تین لوگوں کی وجہ سے پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت نہیں ، تین لوگوں نے ملک کو مقروض بنایا ، نوازشریف اور زرداری نے اقتدار میں ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی ، ڈرون حملوں کی مذمت تحریک انصاف کررہی تھی۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے دور اقتدار میں مودی کے خلاف ایک بات بھی نہیں کی ، تین لوگوں نے ملک کو کمزور کیا ،یہ دنیا کے سامنے جھکے ، میں بطور ملک کا سربراہ باپ کی طرح ہوں ، قوم کی تربیت میری ذمہ داری ہے ، اسلام آباد میں جے یو آئی رضا کاروں نے جو کیا اس کی مذمت کرتا ہوں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button