جو میں آپ کے ساتھ کروں گا آپ کی نسلیں نہیں بھولیں گی، بلاول بھٹو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھتو زرداری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو وزیراعظم کی دھمکی ہمارے لیے برداشت سے باہر ہے ، ہم نے کبھی بندوق استعمال نہیں کی لیکن استعمال کرنا جانتے ہیں ، یہ جتنا بوکھلاہٹ کا شکار ہوں گے اتنی گالیاں دیں گے ، اب گالی دینے سے وزیراعظم کی کرسی نہیں بچے گی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے قوم کے سامنے آصف زرداری کو بندوق کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ، یہ سمجھتےہیں ہم بچےہیں ، ہم اب بچےنہیں رہے ، یہ سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے اور پیچھے ہٹ جائیں گے‘ ہم نے کبھی بندوق استعمال نہیں کی لیکن استعمال کرنا جانتے ہیں ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کر دیا ، سندھ سے اسلام آباد

تک تاریخی مارچ کیا ، جس شہر اور صوبے سے گزرے لوگوں نے استقبال کیا ، وزیراعظم سے لوگ مایوس ہوچکے ہیں ، حکو مت ہر معاملے میں ناکام ہوچکی ہے ، عوامی مارچ کے شرکا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، اگر ہم دھرنے کا کہتے تو مارچ میں شامل لاکھوں لوگ بیٹھ جاتے ، ہم نے تصادم کی کوئی بات نہیں کی ، عوام نااہل حکومت سے چھٹکارہ چاہتے ہیں ، پارلیمان سے 2018میں غلطی کرائی گئی وہ اب درست ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوامی مارچ میں 2 واقعات ہوئے وہ میرے لیے برداشت سے باہر ہے ، جنوبی پنجاب سے نکلے تو آصفہ بھٹو پر حملہ ہوا ، آصفہ بھٹو کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ ناقابل برداشت ہے ، ڈرون ہمارے ساتھ ساتھ رہا ، اچانک نہیں آہستہ آہستہ آیا ، یہ میرے خاندان کے لیے پیغام تھا ، آئی ایس آئی اور دیگر ادارے آصفہ بھٹو پر ہوئے حملے کی تحقیقات کریں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button