ترین گروپ سے چوتھے صوبائی وزیر صمصام بخاری نے بھی علیحدگی کا اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک)ترین گروپ سے چوتھے صوبائی وزیر صمصام بخاری نے بھی علیحدگی کا اعلان کر دیا۔پنجاب کے وزیر آصف نکئی کے بعد صوبائی وزیر صمصام بخاری نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ آج ایوان وزیر اعلی میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں ، جہاں ان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوگی ، عثمان بزدار پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کریں گے جب کہ پنجاب میں اتحادی قیادت اور ترین گروپ کے

ارکان سے ملاقاتوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔اس کے علاوہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی اور پنجاب میں پارٹی کے سینیئر وزراء بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے ، وزیراعظم سے پنجاب کے تمام ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ کی بھی ملاقات ہوگی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں 40 سے زائد اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جن میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی ، اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ، وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء میاں خالد محمود، اسد کھوکھر، خیال احمد کاسترو، سید سعیدالحسن شاہ، شوکت لالیکا، ہاشم جواں بخت، یاسر ہمایوں، مشیر حنیف پتافی،اراکین پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری، احمد شاہ کھگہ، میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی، سلیم سرور جوڑا، چوہدری امجد محمود چوہدری، افتخار گوندل، فتح خالق بندیال، میجر (ر) محمد لطاسب ستی، سردار احمد علی دریشک، سردار محی الدین کھوسہ، سردارجاوید خان لنڈ، سید سبطین رضا، نذیر چوہان، شکیل شاہد، عمر فاروق، علی اختر، سعید احمد، خرم اعجاز، عمرآفتاب، طلعت نقوی، سیدہ سونیاعلی رضا شاہ، مہندر پال سنگھ اور دیگر شامل تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button