اسد عمرتحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو دھمکیاں دینے لگے، اہم رکن اسمبلی نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی ہی پارٹی کے وفاقی وزیر اسد عمر پر اراکین کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو متنبہ کرتا ہوں وہ اراکین کودھمکیاں دینے سے باز رہیں ، آئین اتنا وہ نہیں جانتے جتنا میں جانتا ہوں ۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ دونوں بھائی لڈو بٹورے کھڑے ہیں ایک نواز شریف کا وفادار دوسرا شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ، ہمارے خاندان سے اپنے والدمحترم جنرل محمد عمر کےمثالی تعلقات کا خیال کریں ۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد والے دن ہمارا کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا ، تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہم نے حکمت عملی بنالی ہے، اس دن کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا اگر کوئی رکن اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے خلاف کارروائی کریں گے ، آرٹیکل 63 اے کے خلاف منحرف رکن اپنی رکنیت سے بھی جاسکتا ہے، غیرآئینی کام کوئی رکن اسمبلی کرتا ہے تو اس کا ووٹ شمار ہی نہیں ہونا چاہیے۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحادی واضح کہہ چکے ہیں کہ ہم آپ کےساتھ ہیں تھے اور رہیں گے ایم کیوایم پاکستان کیساتھ معاہدےپردستخط کیےگئےتھے معاہدےکےبہت سےنکات پرپیشرفت بھی ہوئی ہے مقامی حکومت کا قانون درست نہیں بنے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا مقامی حکومت سے متعلق پی ٹی آئی اورایم کیوایم نے اسٹینڈلیا مقامی حکومت سے متعلق سپریم کورٹ کاتاریخ ساز فیصلہ بھی آیا، جن ارکان کو پیشکش ہوئی انہوں نے آکر بتایا کہ کتنے کی آفر کی گئی، وزیراعظم سے کئی ایم این ایز کی ملاقات ہوچکی اور کئیں سے ہوں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button