پنجاب کی سیاست میں ہلچل، علیم خان ، جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئےذاتی جہاز پر لندن روانہ

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہوکر جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے پنجاب کے سابق صوبائی وزیر علیم خان لندن روانہ ہوگئے ۔ علیم خان اپنے ذاتی جہاز پر آج صبح برطانیہ روانہ ہوئے ، جہاں ان کی ناراض پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین سے ملاقات ہوگی م جس میں صوبہ پنجاب کی موجودہ صورتحال پر ہم مشاورت کی جائے گی اور اس ملاقات میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ادھرمیڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کے نئے حکمران کی دوڑ میں شامل پی ٹی آئی رہنماء علیم خان کی مخالفت کردی ،

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبائی اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں دستبردار ہونے کو تیار ہیں تاہم انہوں نے وزارت اعلیٰ کی ریس میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کی کھل کر مخالفت کی ہے ، اس حوالے سے پارٹی قیادت کو بھجوائے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ علیم خان بطور وزیراعلیٰ کسی صورت قبول نہیں کیوں کہ ارکان اسمبلی کے بھی علیم خان مخالف جذبات ہیں ، اس لیے پرویزالہٰی کو یہ منصب دیا جائے یا میرے پاس ہی رہنے دیا جائے۔اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ق بھی پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کیلئے علیم خان کی مخالفت کرچکی ہے ، اس سلسلے میں 3 سینئر وزراء نے جب مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی تو وزرا نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے علیم خان کا نام تجویز کیا لیکن مسلم لیگ ( ق ) کے دونوں سینئر رہنماؤں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کردیا ، ق لیگ کے دونوں رہنماؤں نے وزراء کو جواب دیا کہ پنجاب میں ایسی تبدیلی سے بہتر ہے عثمان بزدار کو ہی رہنے دیا جائے ، علیم خان سے بہتر ہے عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں ، علیم خان کو آگے لانے پر اتحاد اور خود تحریک انصاف کے معاملات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button