پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکہ، کئی افراد نشانہ بن گئے،افسوسناک تفصیلات

سبی (نیوز ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے علاقے سبی میں جیل روڈ پر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق بم دھماکہ سبی کے علاقے جیل روڈ پر حبیب چوک کے قریب ہوا جس میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ۔ اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر سرور ہاشمی نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 28 افراد کو سبی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ، زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کردیا ،

جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ۔ دوسری جانب پشاور دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، کوچہ رسالدار خودکش حملہ آور کے سہولت کار کی شناخت ہوگئی ، ایک سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کر لی گئی ،مبینہ ملزم کا تعلق جمرود خیبر ایجنسی سے بتایا جاتا ہے ، خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ تھی جب کہ نیٹ ورک کے خاتمے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، قبل ازیں خودکش حملہ آور کی شناخت کا کام مکمل کر لیا گیا تھا ، سی ٹی ڈی نے سہولت کاری کے شبے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button