وزیراعظم نے اپنے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہوئے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہوئے ہیں، 172 بندے پورے کرنا اپوزیشن کیلئے مشکل ہوگا، اپوزیشن ناکام اور عمران خان کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہ اکہ وزیراعظم نے اپنے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہوئے ہیں، وزیراعظم سے آج بھی ملاقات ہوئی وہ پراعتماد ہیں، اسپیکر یا وزیراعظم کیا فیصلہ کرتے ہیں میں ان کے ساتھ ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ 22 اور23 مارچ کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ملک کی بدنامی کا

باعث بن رہا ہے۔ اپوزیشن ناکام ہوں گے، عمران خان کامیابی سے ہمکنار ہوں گے، 172 بندے پورے کرنا اپوزیشن کے لیے مشکل ہوگا، ابھی ریکوزیشن جمع ہوئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید فاطمہ جناح یونیورسٹی میں عالمی یوم نسواں کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کاقیام 90 کی دہائی میں میری کاوشوں سے عمل میں آیا،میں نے راولپنڈی کے اس حلقے میں دو مزید یونیورسٹیاں بنائیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی تعلیم کے لحاظ سے بہت آگے ہے، میں نے پنڈی میں 60 کے قریب تعلیمی ادارے بنائے، سب خواتین کی تعلیم کے لئے تھے۔ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ چیف منسٹر ہائوس، کمشنر ہائوس سمیت اہم سرکاری عمارات تعلیمی مقاصد کے لئے دی جائیں، وزیرداخلہ نے لال حویلی کو بھی تعلیمی مقاصد کے لئے دینے کااعلان کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عزتوں کے فیصلے خداکے پاس ہیں۔اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی۔ وزیراعظم چوروں، اچکوں اور لٹیروں سے نہ گھبرائیں۔ عمران خان انہیں شکست فاش دے گا۔ وزیرداخلہ نے لال حویلی کو بھی تعلیمی مقاصد کے لئے دینے کااعلان کیا انہوں نے وزیر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عزتوں کے فیصلے خداکے پاس ہیں اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی وزیراعظم چوروں، اچکوں اور لٹیروں سے نہ گھبرائیں عمران خان انہیں شکست فاش دے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button