پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما ن لیگ میں شامل ہوگئے

لاہور( نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے حلقہ 237 سے تحریک انصاف کے امیدوار قاسم خان کھچی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔وہاڑی سے پی ٹی آئی کے اہم رہنما قاسم خان نے گروپ سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ن لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ سے ملاقات میں قاسم خان نے پی ٹی آئی چھوڑ نے اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ اس وقت ملک نون لیگ کی طرف دیکھ رہا ہے۔ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے قاسم خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔دوسری جانب اپوزیشن بھی وزیراعظم عمران خان اور

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف متحرک نظر آ رہی ہے۔جبکہ گذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صوبائی علیم خان نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، بہت سارے ساتھی عمران خان کے ساتھ تھے، پی ٹی آئی کی جدوجہد میں جہانگیرترین کا بہت بڑا حصہ ہے،اس کا جواب آج تک نہیں دیا گیا، جب حکومتیں بنتی ہے جو ساتھ دینے والے پیچھے اور کچھ اور لوگ ہی آگے جاتے ہیں ۔انہوں نے جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلا دس سال کا جو دور تھا اس میں پی ٹی آئی کی جدوجہد میں بہت سارے ساتھی عمران خان کے ساتھ تھے، جہانگیرترین کی بہت بڑی خدمات ہیں، ان کی محنت بہت زیادہ ہے، جہانگیرترین نے جس قدر مشکل وقت میں پارٹی کیلئے محنت کی ہم ان کے مشکور ہیں، آج جہانگیرترین خان علیل ہیں میں نے خود کہا آج کی میٹنگ جہانگیرترین کے گھر پر رکھیں۔ہم سب مل کر ان کو پیغام دینا چاہتے ہیں آپ یہاں موجود نہیں لیکن ہم نے بھلایا نہیں۔ سیاست مشکل وقت میں دوستوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا نام ہے، جتنے بھی دوست ہیں جو جتنا بھی عرصہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے وہ سب قابل احترام ہیں۔ بدقسمتی سے جہانگیرترین سے حکومت میں کام کیوں نہیں لیا گیا؟ اس کا جواب آج تک پی ٹی آئی کارکنوں کو نہیں دیا گیا ، جہانگیرترین نے عمران خان کی جدوجہد میں بہت زیادہ محنت کی، خون پسینہ بہایا گیا، اس کا بھی آج تک جواب نہیں آیا ، جب حکومتیں بن جاتی ہیں تو کچھ اور لوگ ہی حکومت میں آجاتے ہیں لیکن جو وفاد ار ہوتے ہیں جنہوں نے ساتھ دیا ہوتا ہے وہ پیچھے چلے جاتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button