کورونا کے بعد ایک اور خطرناک وائرس سامنے آگیا

کراچی( نیوز ڈیسک) ماہرین نے گائے میں خطرناک وائرس پھیلنے پر دودھ اور گوشت استعمال نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ماہرین صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیٹل پوکس یا لمپی وائرس گائے کو تیزی سے متاثر کر رہا ہے ، پاکستان میں ایسا وائرس پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوا ، اس صورتحال میں عوام کو مشورہ ہے کہ گائے کا گوشت اور دودھ نہ لیں ۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر میں گائے، بیل بھینسوں میں جلد کی بیماری لمپی وائرس پھیلنے کی وجہ سے مویشی بیمار ہو رہے ہیں ، اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ نظیر احمد کلہوڑو نے بتایا کہ لمپی وائرس مچھر اور

مکھی کے کاٹنے سے دوسرے صحت مند جانوروں میں پھیل رہا ہے ، لمپی کی وجہ سے مویشی کی کھال میں چیچک کی طرح زخم ہو رہے ہیں ، اس وائرس میں مبتلا ہونے والے مویشیوں میں تیزی سے دودھ اور وزن کی کمی ہو رہی ہے ، اس وقت تک لمپی وائرس میں مبتلا مویشیوں میں شرح اموات 2 فیصد ہے۔دوسری طرف لاہوریوں کو ایک مرتبہ پھر سے مردہ جانور اور مرغیوں کا گوشت کھانے سے بچا لیا گیا ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں مردہ جانوروں اور مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کے دوران خفیہ طور پر لاہور لے جائے جانے والے مردہ جانور اور 3 ہزار 50 کلو مردہ مرغیاں برآمد کیں ، مردہ جانوروں کو ذبح کرکے گاڑی میں چُھپا کر لاہور لانے کی کوشش کی جا رہی تھی جسے اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ، خفیہ طور پر 3050 کلو مردہ مرغیوں کو بیمار زندہ مرغیوں میں چُھپا کر لایا جارہا تھا ، مضر صحت مردہ مرغیوں کو تلف کرنے کے لیے بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button