علیم خان کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے قوی امکانات،علیم خان اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب میں عثمان بزدار کی جگہ تحریک انصاف کے علیم خان کے وزیر اعلیٰ بننے کے قوی امکانات ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں بزدار کی جگہ پی ٹی آئی کا ہی وزیر اعلیٰ لایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے مسلم لیگ ق بروقت فیصلہ نہ کرسکی اس لیے تحریک انصاف کی جانب سے اپنی حکمت عملی طے کر لی گئی۔وفاق میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے میں جہانگیر ترین اور علیم گروپ نے بھی بھرپور حمایت کا عندیہ دیا ہے، ترین اور علیم گروپ کی جانب سے اپوزیشن کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت خود تبدیلی لائے گی،

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے وزیراعظم کو علیم خان اور ترین گروپ کے ساتھ ملکر کام کرنے کا تجویز دی ہے۔سینیئر قیادت کی تجویز ہے کہ علیم خان اور ترین گروپ کے ساتھ ملکر کام کرنے سے مقتدر حلقہ بھی راضی ہیں۔دوسری طرف، تحریک عدم اعتماد آج جمع کرانے کا فیصلہ کچھ دیر میں ہوگا جبکہ اس متعلق مولانا فضل الرحمان اور میاں شہباز شریف نے الگ الگ پارٹی اجلاس طلب کیے ہیں۔اپوزیشن چیمبر میں کچھ دیر بعد غیر معمولی اجلاس ہوگا جبکہ پارلیمنٹ میں جاری پی اے سی اجلاس بھی مختصر کر دیا گیا۔ خواجہ آصف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کا کہہ کر اٹھے تو رانا تنویر نے اجلاس کچھ دیر بعد ملتوی کر دیا۔علیم خان اسلام آباد پہنچ گئےہیں۔علیم خان کی آمادگی پر وزیراعظم عمران خان سے ان کی ملاقات کروائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان سے عمران اسماعیل اور فواد چوہدری نے ملاقات کی اور انہیں علیم خان سے ہونے والی بات چیت اور تحفظات سے آگاہ کیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے ہونے والی بات چیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔جانگیر ترین گروپ کے مرکزی رہنما علیم خان اسلام آباد میں موجود ہیں۔گورنر سندھ اور فواد چوہدری وزیر اعظم سے علیم خان کی ملاقات کرانے کے لیے متحرک ہیں، علیم خان کی آمادگی پر وزیراعظم عمران خان سے ان کی ملاقات کروائی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button