اپوزیشن جماعتوں نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکی تاریخ طےکرلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائدین نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ پر اتفاق کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زرداری ہاؤس میں ہونے والے ملاقات اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سمیت رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور یوسف رضا گیلانی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد اکرم درانی نے مختصراً صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ ایک دو روز میں سب کچھ معلوم ہوجائے گا، تھوڑی تسلی رکھیں، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا فیصلہ جلد کیا جائےگا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو فیصلہ ہوا ہے اس حوالے سے قائدین آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں آصف علی زرداری نے اپوزیشن رہنماوں کو پیپلز پارٹی کے کے لانگ مارچ کے آخری مرحلے میں شرکت کی دعوت دی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button