عزت داروں کو عزت چاہئیے، اقتدار نہیں، ندیم افضل چن نےپیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعدبڑا بیان دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ عزت داروں کو عزت چاہئیے اقتدار نہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے کبھی اقتدار میں نہ آنے کے حوالے سے ٹویٹ پر ردِعمل دیا۔صارف نے کہا کہ حقیقت کا ادراک ہوتے ہوئے بھی سراب کے پیچھے بھاگنا حماقت ہے “ چن ماھی” قصّے ہواؤں میں رقصاں ہیں، پیپلز پارٹی کبھی بھی اقتدار میں نہیں آ پائے گی۔جس پر ندیم افضل چن نے کہا کہ عزت داروں کو عزت چاہئیے اقتدار نہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن

نے دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ، انہوں نے شمولیت کا باقاعدہ اعلان بلاول بھٹو کی ان کی رہائشگاہ پر اہم ترین ملاقات کے بعد کیا۔وزیراعظم کے سابق ترجمان کے گھر ہونیوالی ملاقات کے دوران ندیم افضل چن نے موقف اپنایا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن عوامی توقعات پرپورا اترنےمیں مکمل ناکام رہی، اب پی ٹی آئی کا مقدر گھر جانا ہے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ سال دوہزار اٹھارہ میں بھی خان صاحب بھی میرے گھر آئے تھے، آج بلاول بھٹو نے گھر آکر مجھے عزت بخشی، میں پی پی قیادت کاشکرگزار ہوں کہ مجھے عزت دی۔ ندیم افضل چن کی دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خورشید شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، بیرسٹر اعتزاز احسن سمیت کئی اہم رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی آپ کا گھر ہے واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، اب اسلام آباد پہنچنے سے پہلے سلیکٹڈ اپنے گھر کی راہ لے گا کیونکہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اب عوام ہی فیصلے کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب حکومت کے خلاف کوئی نکلنے کو تیار نہیں ہوا تو پیپلزپارٹی نے نعرہ حق بلند کیا، سلیکٹڈ نے عوام سے دو وقت کی روٹی اور بنیادی حق بھی چھین لی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم کا بندوبست کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،خان صاحب کو ڈیڈ لائن دے رہے ہیں،تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئیتو بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button