عمران نیازی کا رویہ گھبراہٹ کا ثبوت ہے،آنیوالے دنوں میں کیا ہونیوالاہے،تہلکہ خیز زاعلان کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ‎گالیاں تحریک عدم اعتماد کا راستہ نہیں روک سکتیں ، ‎آنے والے دنوں میں قوم کی گھبراہٹ کم ہوتی جائے گی لیکن عمران نیازی مزید گھبرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ‎تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے، اپوزیشن عوام کے فیصلے پر عمل کررہی ہے، ‎ملک کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کے لئے تحریک عدم اعتماد ہی راستہ ہے، ‎معیشت کی بحالی، عوام کو مہنگائی سے نجات اور ریلیف دینے کے لئے اس حکومت کو ہٹانا لازم ہے،

‎وہ لینڈ مائینز صاف کرنا پڑیں گی جو موجودہ حکومت نے معیشت اور ملک کی بنیادوں میں بچھائی ہیں۔‎شہبازشریف نے کہا کہ مہنگائی عوام کی برداشت سے باہر ہے، وہ ظالم حکومت سے نجات چاہتے ہیں، ‎مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے موجودہ حکومت سے نجات شرط اول ہے، ‎مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، اس کی غلط پالیسیز اور فیصلے ہیں، ‎عمران نیازی کی خارجہ امور پر کنٹینر والی ناسمجھ گفتگو ریاست پاکستان کے لئے گھبرانے والی بات ہے، ریاست اور عمران نیازی کی سمت باہم مخالف ہیں، یہ قومی مفادات کے لئے نیک شگون نہیں۔‎ صدر ن لیگ نے کہا کہ گالیاں تحریک عدم اعتماد کا راستہ نہیں روک سکتیں ، عمران نیازی اپنی سیاست اورساکھ خراب کرچکے ہیں ، پاکستان کی عالمی سیاست اورساکھ خراب نہ کریں ، ‎ملک میں سیاست ڈبونے والا پاکستان کی عالمی سیاسی پوزیشن پر نہ بولے تو بہتر ہے ، ‎جوہری پاکستان کے وزیراعظم کی خارجہ امور پر غیرمحتاط گفتگو قومی مفادات کے لئے خطرناک ہے ، ‎قیادت کے غلط فیصلوں کی قیمت ممالک اور عوام کو ادا کرنا پڑتی ہے، احساس کریں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button