جہانگیر ترین اور علیم خان کی ناراض، وزیراعظم عمران خان پریشان ، منانے کیلئے کس کو ٹاسک سونپ دیا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو جہانگیر ترین اور علیم خان سے رابطے کی ذمہ داری سونپ دی ۔ دنیا نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزرائے اعلی ، گورنرز اور وفاقی وزراء شریک ہوئے ، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اس دوران مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمانی امور سے متعلق بریفنگ دی جب کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جہانگیر ترین اور علیم خان سے رابطے کا ٹاسک دیا گیا۔

مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری بھی تیاری مکمل ہے ، جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ، جن کو مقدموں کو خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتے ، چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے۔ادھر میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے بھی جہانگیرترین گروپ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے علیم خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور آج جہانگیر ترین کے گھر ہونے والے عشائیہ میں علیم خان بھی ترین گروپ میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے ، علیم خان کے دوست اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی آنے والے دنوں میں ترین گروپ میں شمولیت اختیار کریں گے جب کہ جہانگیر ترین آئندہ چند روز میں وطن واپسی کے بعد دونوں رہنما ہم خیال گروپ کی تعداد میں نمایاں اضافہ کے لئے سرگرم ہوں گے۔مزید یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کی 3 روز کے دوران 40 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوچکی ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے بھی علیم خان سے رابطہ کیا ہے ، اس کے علاوہ علیم خان پی ٹی آئی سے ناراض ترین گروپ سے ملنے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر بھی جائیں گے جب کہ پی ٹی آئی رہنماعلیم خان سے ملاقات کرنے والے 40 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی کے نام ابھی سامنے نہیں لائے جائیں گے بلکہ جب تک سیاسی منظر نامہ واضح نہیں ہوتا تمام ارکان کے ناموں کو پوشیدہ رکھا جائے گا اور پارٹی میں تمام گروپس بشمول ترین گروپ کو اکٹھا کر کے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button