عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں، ہماری تیاری مکمل ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔مشیر برائے قانونی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے قانونی امور پر بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان اجلاس کے دوران پر اعتماد نظر آئے، وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کر لے ،ہماری تیاری مکمل ہے، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔عمران خان نے اعلان کیا ہے

کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے جن کو مقدموں کو خطرہ ہے وہ لوٹی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتے۔ادھر میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے بھی جہانگیرترین گروپ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے علیم خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور آج جہانگیر ترین کے گھر ہونے والے عشائیہ میں علیم خان بھی ترین گروپ میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے ، علیم خان کے دوست اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی آنے والے دنوں میں ترین گروپ میں شمولیت اختیار کریں گے جب کہ جہانگیر ترین آئندہ چند روز میں وطن واپسی کے بعد دونوں رہنما ہم خیال گروپ کی تعداد میں نمایاں اضافہ کے لئے سرگرم ہوں گے۔مزید یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کی 3 روز کے دوران 40 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوچکی ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے بھی علیم خان سے رابطہ کیا ہے ، اس کے علاوہ علیم خان پی ٹی آئی سے ناراض ترین گروپ سے ملنے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر بھی جائیں گے جب کہ پی ٹی آئی رہنماعلیم خان سے ملاقات کرنے والے 40 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی کے نام ابھی سامنے نہیں لائے جائیں گے بلکہ جب تک سیاسی منظر نامہ واضح نہیں ہوتا تمام ارکان کے ناموں کو پوشیدہ رکھا جائے گا اور پارٹی میں تمام گروپس بشمول ترین گروپ کو اکٹھا کر کے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button