وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے متحرک ہوگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے متحرک ہوگئے۔وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے اور تمام کمیٹی ارکان کو وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔کور کمیٹی مجوزہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کرے گی۔ کور کمیٹی کور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کی جائے گی۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیم وکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طے پا گئی ۔تینوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہوا جس میں طے پایا کہ ملاقات آج یا کل ہوگی ، سابق صدر آصف علی زرداری، اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگی ، جس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کے ان تین بڑوں کی ملاقات میں نمبر گیم پر بھی بات ہوگی جس کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ن لیگی ذرائع کہتے ہیں کہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر بیرون ملک دوروں میں اراکین کے نام ڈال کرانہیں باہر بھجوانے کی سازش کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اپنی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی کو بیرون ملک دوروں سے روک کر اسلام آباد میں موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے چيئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی پی اراکین قومی اسمبلی بیرون ملک دورے منسوخ کرتے ہوئے سرکاری وفد کے ساتھ دورے پرنہ جائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button