واٹس ایپ نے کمیونٹی کو دیگر سے منفرد رکھنے پر کام شروع کردیا

سان فرانسسكو(نیوز ڈیسک) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کمیونٹی کو دیگر گروپس سے منفرد اور علیحدہ رکھنے پر کام شروع کردیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے اپنے دنیا بھر میں موجود 2 ارب سے زائد صارفین کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، جن کا مقصد صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست رہنا ہے۔ واٹس ایپ نے اب گروپس سے تنگ صارفین

کی آسانی کے لیے ایک نئی تبدیلی پر کام شروع کیا ہے۔ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کمیونٹی کو دیگر گروپس اور نمبروں سے علیحدہ رکھنے کے لیے ایپ میں ایک نیا ٹیب شامل کیا ہے، جس پر کلک کرنے کے بعد تمام گروپس نظر آجائیں گے۔غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق صارف جب مستقبل میں واٹس ایپ کھولے گا تو بائیں جانب کمیونٹی گروپ کا نشان نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد تمام گروپس نظر آجائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button