ندیم چن نے ہم سے راہیں جدا کر لیں، چھوٹے بھائی وسیم چن کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ندیم چن نے ہم سے راہیں جدا کر لیں، انہیں والد اور بھائیوں کی تائید حاصل نہیں، چھوٹے بھائی وسیم چن نے بھی اہم اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف چھوڑ کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالے ندیم افضل چن کے بھائی اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی وسیم چن نے بڑے بھائی کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ندیم افضل چن کے چھوٹے بھائی اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی وسیم چن نےجاری ویڈیو پیغام

میں کہا ہے کہ ندیم افضل چن کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، اس فیصلے میں والد صاحب یا ہم بھائیوں کی تائید حاصل نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افضل چن نے بہتر سمجھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بہتر چل سکتے ہیں، انہوں نے اپنی سیاسی راہیں ہم سے جدا کر لیں، ہم اس فیصلے میں ان کے بالکل بھی ساتھ نہیں ہیں۔وسیم چن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تحریک انصاف کا مینڈیٹ ہے اور ہم اپنے مینڈیٹ کی پاسداری کریں گے، ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ہمیں عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button