حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، اب انہیں حکمرانی کا کوئی حق نہیں،فضل الرحمن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو اب حکمرانی کا کوئی حق نہیں اور ہماری کوششوں کے نتیجے میں حکمران آج تنہا ہو چکے ہیں، حکمران قوم کے پیسے سے اپنے ممبران کو ملک سے باہر بھیج رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چند روز میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کر رہے ہیں کیونکہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب حکمرانی کا کوئی حق نہیں اور ہماری کوششوں کے نتیجے میں حکمران آج تنہا ہو چکے ہیں۔حکمران قوم کے پیسے سے اپنے ممبران کو ملک سے باہر بھیج رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی بھی اقدام حکومت کو بچا نہیں سکتے جبکہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں اور عدم اعتماد کے لیے بھی ہم تیار ہیں۔دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کیلیے ڈیڈ لائن یاد دلادی۔ان کا کہنا ہے کہ ،استعفیٰ نہیں دیں گے تو اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد لائیں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ڈیڈلائن میں اب دودن رہ گئے ہیں۔عمران خان تحریک عدم اعتماد سے پہلے خود مستعفی ہوجائیں ۔عمران خان کو عوام پر بھروسہ ہے تو اسمبلی توڑیں اور مقابلہ کرنے کیلیےعوام میں آئیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بندوبست کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔غیر جمہوری شکست کےخلاف جمہوری اقدام اٹھائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں نظر آجائے گا امپائر نیوٹرل ہے کہ نہیں، پہلے عدم اعتماد کس کیخلاف لانی ہے اس کا فیصلہ اپوزیشن متفقہ طورپر کرےگی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آگئے ہیں۔ ہم عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔حکومت اس وقت دباو کا شکار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہم پہلے لانگ مارچ نہیں کرسکے۔ہمارا پہلے دن سے موقف تھا کہ پارلیمنٹ اور عوام کے ساتھ دونوں فرنٹ پر حکومت کیخلاف آواز بلند کرنی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button