ندیم افضل چن پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بتانے آئے تو انہیں کیا مشورہ دیا؟ فواد چوہدری نے دلچسپ انکشاف کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ندیم افضل چن پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بتانے آئے تو انہیں کیا مشورہ دیا؟ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دلچسپ انکشاف کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ندیم افضل چن رات کو میرے پاس آئے تھے ان سے کہا پیپلزپارٹی میں شمولیت کی بجائے کانگریس میں شامل ہو جاؤ۔انہوں نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کا سارا پیسہ انوکھا لاڈلہ لانگ مارچ پر لگا کر فارغ ہوگیا این ایف سی کاساراپیسہ کراچی اور سندھ پرلگناچاہئےتھا

پھر کہیں گےسندھ کووسائل نہیں ملے سندھ میں پی ٹی آئی حکومت بنےتوہی سندھ کےعوام کوسہولتیں مل سکتی ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ، انہوں نے شمولیت کا باقاعدہ اعلان بلاول بھٹو کی ان کی رہائشگاہ پر اہم ترین ملاقات کے بعد کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سابق ترجمان کے گھر ہونیوالی ملاقات کے دوران ندیم افضل چن نے موقف اپنایا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن عوامی توقعات پرپورا اترنےمیں مکمل ناکام رہی، اب پی ٹی آئی کا مقدر گھر جانا ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ سال دوہزار اٹھارہ میں بھی خان صاحب بھی میرے گھر آئے تھے، آج بلاول بھٹو نے گھر آکر مجھے عزت بخشی، میں پی پی قیادت کاشکرگزار ہوں کہ مجھے عزت دی۔ندیم افضل چن کی دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خورشید شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، بیرسٹر اعتزاز احسن سمیت کئی اہم رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی آپ کا گھر ہے واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، اب اسلام آباد پہنچنے سے پہلے سلیکٹڈ اپنے گھر کی راہ لے گا کیونکہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اب عوام ہی فیصلے کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب حکومت کے خلاف کوئی نکلنے کو تیار نہیں ہوا تو پیپلزپارٹی نے نعرہ حق بلند کیا، سلیکٹڈ نے عوام سے دو وقت کی روٹی اور بنیادی حق بھی چھین لی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم کا بندوبست کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،خان صاحب کو ڈیڈ لائن دے رہے ہیں،تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئیتو بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button