میرے ہوتے کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گراسکتا، پرویز خٹک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ میرے ہوتے کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گراسکتا، حکومتیں بنانے اور گرانے میں جوڑ توڑ کا ماہر ہوں، حکومت کو اپوزیشن کے7 ارکان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا سپاہی پوں، میری موجودگی میں کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گرا سکتا، حکومتیں بنانے اور گرانے میں جوڑ توڑ کا ماہر ہوں، روایتی داؤ پیچ سے اپوزیشن کا شیرازہ بکھیر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہمارے 2 ارکان کو ساتھ ملانے کا دعویٰ کررہی ہے جبکہ ہمیں اپوزیشن کے 7 ارکان

کی مکمل حمایت حاصل ہے، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ مولانا اسلام کے نام پر ووٹ لے کر مزے اسلام آباد کے لوٹتے ہیں، سیاسی مولوی کب تک منبرومحراب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرے گا۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے سوموار کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرانے پر اتفاق کرلیا ہے، ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی 15 دنوں میں اجلاس بلانے کے پابند ہوں گے، اسی طرح تحریک عدم اعتماد پر7 دن میں کارروائی کرنا بھی لازمی ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا تحریک عدم اعتماد کیلئے اعلان بلاول بھٹو اسلام آباد میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کریں گے۔دوسری جانب صدر ن لیگ اور اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی زیر صدارت لیگی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا۔ جلاس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ شہباز شریف نے حکومتی ناراض ارکان کی تعداد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اسی طرح مسلم لیگ ن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کے پاس نمبر گیم مکمل ہیں اور تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر مکمل یقین ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button