اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا پوسٹ مارٹم، وزیراعظم کل کیا کرنے جارہے ہیں ، دھماکہ خیز خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کل عدم اعتماد سے متعلق اہم انکشافات کریں گے۔سینیٹرفیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں ایک اہم خطاب کریں گے اور عوام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف گرینڈ سازش کو بے نقاب کرینگے-تحریک عدم اعتماد کےپیچھے کیا ہے-انہوں نے مزید کہا کہ بڑےانکشافات سامنے آنے والے ہیں-اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کا سامنا کرناپڑے گا۔انشاءاللہ۔ دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کےمنصوبے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس مرمت کی کے سبب بند کیا گیا ہے، مرمت کا کام 1994ء سے ‘’تاخیر’‘ کا شکار تھا۔سیکریٹریٹ نے اعلان کیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ،تمام ایڈیشنل سیکٹریٹریز ، آر اینڈ آئی برانچ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل بین الاقوامی تعلقات کے دفاتر کھلے رہیں گے۔تاہم، قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کا شیڈول مؤخر کر دیا گیا ہے، کیونکہ 7 سے 11 مارچ تک تزئین و آرائش کے کام کے دوران کوئی اجلاس نہیں ہوگا، تاہم کمیٹیوں کے اجلاس کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اپوزیشن وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے جا رہی ہے۔قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کے ایک ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس آئندہ اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے اس سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس میں تاخیر کا شکار تزئین و آرائش کا کامکمل کرنے کے لیے بند کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس تزئین و آرائش کا کام مکمل کرنے کے لیے بہت کم وقت ہے کیونکہ او آئی سی کا اجلاس 16 مارچ سے شروع ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button