ندیم افضل چن کا دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) ندیم افضل چن کا دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ، وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی بلاول بھٹو کی لاہور آمد کے موقع پر پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کیلئے معاملات طے کر لیے ہیں۔ اتوار کے روز چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو لاہور آمد پر پی ٹی آئی رہنما کے گھر جائیں گے، جہاں وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی پی پی میں دوبارہ شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ندیم افضل چن نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اگلا الیکشن کس کے ساتھ لڑنا ہے یہ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر بہادری سے اچھے فیصلے کرجائیں تو لوگ یاد رکھیں گے،سب کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے توپھر نیوٹرل ہی ہوگی، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوتوپھر بہت کچھ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ مجبوروں کو نہیں بہادروں کو یاد رکھتی ہے، بعد میں بندہ کہتا ہے یہ مجبوری وہ مجبوری تھی،ایسے لوگ یاد نہیں رہتے۔انہوں نے حکومت کے موجودہ ماحول میں خود کو ان فٹ قرار دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی میں عہدہ نہیں لینا چاہتا کیونکہ اگر اختیارات نہ ہوں تو ڈلیور نہیں کرسکوں گا۔ندیم افضل چن نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ صنعت کی وزارت ٹاپ ٹین میں ہے مگر ملک میں کھاد کی قلت ہے، صرف سیاست دانوں پر الزامات نہیں لگنے چاہئیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے میسجنگ ہوتی ہے مگراب عہدہ نہیں چاہتا کیونکہ ڈلیورنہیں کرسکتا، موجودہ ماڈل میں اچھی انگریزی ، سلجھے اور قابل لوگ فٹ ہوتے ہیں، ہم سلجھے ہوئے نہیں ، سیاسی انگریزی توآتی ہے مگر درباریوں والی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی سے ناراضی نہیں لیکن پیچھے پیچھے دوڑنے کا قائل نہیں، دولت مند اورتگڑے لوگ وزیراعظم کے قریب ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button