سینئراداکار مسعود اختر82برس کی عمر میں چل بسے

کراچی(نیوز ڈیسک) سینئر اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار مسعود اخترطویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مسعود اختر گزشتہ ایک ماہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 28 جنوری2022ء کو مسعوداخترکو ناسازی طبیعت کے باعث سرگنگارام ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔مسعود اختر کی نماز جنازہ عثمان پارک گلشن راوی میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سمیت دیگر سماجی شخصیات نے مسعود اختر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔واضح رہے کہ ٹی وی ڈرامہ سے مقبولیت پانے والے مسعود اختر نے کئی فلموں میں ولن کی حیثیت سے بھی کام کیا۔انہیں چودہ اگست 2005ءکو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کیا گیا تھا۔ اداکارمسعود اختر کو فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button