پاکستانی روپے کا ڈالر کو دھوبی پٹکا، امریکی کرنسی کتنی سستی ہوگئی،پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر
لاہو(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر 38 پیسے سستا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں فتے کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں اُتار چڑھاؤ دیکھا گیا جس کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران بھی ملک بھر میں امریکی کرنسی کی قدر گر گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ
ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 38 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 166 روپے 21 پیسے سے گر کر 165 روپے 83 پیسے ہو گئ یہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوا تھا، جس کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت 166 روپے 34 پیسے سے کم ہو کر 166 روپے 21 پیسے ہو گئی تھی۔