عثمان بزدار کو ایکسپائری مصالحے ڈال کر کھانا دینے کا انکشاف
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر مہمانوں کو ایکسپائری مصالحے ڈال کر کھانا دینے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق دانش سکول ٹبہ سلطان پور کے افتتاح کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب ،آنے والے مہمانوں اور صحافیوں کو دئیے گئے کھانوں میں ایکسپائری مصالحے ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ہوٹل کے مالک کے خلاف کاروائی کی گئی۔حکام کی جانب سے کاروائی بھی کی گئی لیکن ہوٹل کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ٹبہ سلطان پور سمیت حلقہ پی پی 235 میں کوئی بھی نیا منصوبہ یا ترقیاتی کا اعلان نہ ہو سکا جس سے عوام کو مایوسی کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میلسی کے علاقے ٹبہ سلطان پور میں دانش سکول اورکلین اینڈ گرین انڈکس سٹی سیکپنگ وہاڑی ٹائم سکوائر کا افتتاح کیا -وزیر اعلی عثمان بزدار میلسی سائفن بھی گئے اور میلسی سائفن پراجیکٹ کا افتتاح کیا – وزیراعلیٰ نے میلسی سائفن پراجیکٹ کی استعداد میں اضافے اور ایس ایم بی لنک کینال کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کا آغاز کیا-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ایس ایم بی کینال کی ری ماڈلنگ کا بھی جائزہ لیا-منصوبے پر 4ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی ہی- وزیراعلیٰ نے دانش سکول میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور دانش سکول کا دورہ کیا-وزیر اعلی نے بیالوجی، فزکس، آئی ٹی لیب اور کلاس رومز کا معائنہ کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دانش سکول کے بارے میں بریفنگ دی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت دانش سکول اتھارٹی کا 32واں اجلاس منعقدہوا،پہلی بار دانش سکول اتھارٹی کا اجلاس ٹبہ سلطان پور میں منعقد ہوا -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بھکر اورتونسہ میں نئے دانش سکول بنانے کا اعلان کیا – وزیراعلیٰ نے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ہونہار پنجاب پروگرام شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اکیڈمک، سپورٹس، فائن آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں عمدہ کارکردگی پر طلبہ کی بھرپو رحوصلہ افزائی کی جائے گی۔