پاکستان کے مشہور قوال داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مشہور قوال زمان ذکی تاجی کراچی میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مشہور قوال زمان ذکی تاجی کراچی کے آغا خان اسپتال میں انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق زماں ذکی تاجی گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، اچانک طبعیت ناساز ہونے پر انھیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال زماں ذکی تاجی کی نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد الانا شو مارکیٹ پر ادا کی جائے گی۔زمان ذکی تاجی کی مشہور قوالیوں میں ہمیں تو مست کیا، یہ نظر میرے ییر کی، اور روبرو یار شامل ہیں۔ زمان ذکی پاکستان کے مشہور قوال ذکی تاجی کے بیٹے تھے، انھیں تمغاے امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button