سزائوں کے بل پر سب سے پہلے فواد چوہدری اورشیریں مزاری سے دستخط کروائوں گا، فیصل واوڈا کا اعلان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنسی درندوں کی سزا کے بل پر ہم کام کر رہے ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ جنسی درندوں کی سزا کے بل پر ہم کام کر رہے ہیں، اس پر سب سے پہلے دستخط فواد چوہدری اور شیریں مزاری سے ہی کراؤں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں سے کتنا پیار کرتے ہیں- وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ ان کے تحفظات اپنی جگہ- انشااللّہ
دونوں مجھے انکار نہیں کرسکتے، مان کا رشتہ جو ٹھہرا۔دوسری جانب اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران تمام ایف اے ٹی ایف بلز منظور کروانے میں کامیاب، ترامیم مسترد کیے جانے کے بعد اپوزیشن نے اجلاس سے واک آوٹ کیا، حکومت انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل 2020، اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2019 اور اسلام آباد وقف املاک بل 2020 سمیت کل 5 بلز منظور کروانے میں کامیاب رہی۔