میٹرک کے طلباء کے لیے بڑی خوشخبری، نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کیلئے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا۔ سالانہ امتحان2021 کیلئے نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پرآویزاں کردیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ طلبہ و اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاوَن لوڈ کرسکتے ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں تعلیمی ادارے چھ ماہ بند رہے ہیں اور اس دوران پڑھائی نہیں ہوئی۔ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد امتحانات کم وقت کے باعث نصاب مکمل کرنا ممکن نہیں ہے۔حکومت نے طلبا اور اساتذہ کی

سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے نصاب کم کیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات2021 میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق سوالیہ پیپز بنائے جائیں گے۔ نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا گیا ہے، طلبا و اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔نصاب میں کمی کے حوالے سے مزید معلومات فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر مہیا کر دیا گیا ہے۔جہاں سے نیا نصاب ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ویب سائٹس پر موجود نئے نصاب کی فہرست کے مطابق اردو،ریاضی ، اسلامیات،جنرل سائنس کے علاوہ فزکس،کیمسٹری اور بائیولوجی کی نصاب میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔کورونا وائرس کے بعد حکومت نے پہلے مرحلے میں میٹرک، انٹر اور یونیورسٹی کے طلبہ کو بلایا گیا ہے جبکہ پرائمری کی کلاسز بعد میں شروع ہوں گی۔پہلے مرحلے میں نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو 15 ستمبر سے سکول بلایا جائے گا۔ اس کے ایک ہفتے بعد 23 ستمبر کو چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو سکول آنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں تمام پرائمری سکول کے بچوں کو 30 ستمبر سے سکول جائیں گے۔اسکول کھلنے کے بعد ایک کلاس روم میں بچوں کی آدھی تعداد کو بٹھایا جائے گا، جیسا کہ اگر ایک کلاس میں 40 بچے پڑھتے ہیں تو ایک دن 20 بچے آئیں گے اور اگلے دن 20 بچوں کو سکول بلایا جائے گا۔ والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں اسکول ہر گز نہ بھیجیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button