نمرتا کماری اورنوشین کاظمی کی جان جانے کا معاملہ،ینگ ڈاکٹرز نےبڑا قدم اٹھالیا

کراچی (نیوز ڈیسک )صوبہ سندھ میں واقع چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں نمرتا کماری اورنوشین کاظمی کی موت کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کی کال دے دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر نمرتا کماری اور ڈاکٹر نوشین کاظمی کے قتل کے خلاف کراچی سے لاڑکانہ تک سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انتظامیہ، وائس چانسلر اور ہاسٹل پرووسٹ کو معطل کیا جائے‘ تمام مشتبہ افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے‘ موجودہ ڈی این اے رپورٹ کو پنجاب اور بیرون ملک لیبارٹری سے ری چیک کیا جائے ، آج سے سندھ بھر میں بھرپور پور احتجاج کیا جائے گا ، اگر مطالبات پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ اور لاڑکانہ کی کابینہ نے مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں ینگ ڈاکٹروں نے احتجاج کا فیصلہ کیا ، اجلاس میں چانڈکا میڈیکل کالج میں خواتین طلبہ کو ہراساں اور قتل کرنے جیسے واقعات اور تازہ آنے والی ڈی این اے رپورٹ اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا ۔اجلاس کے دوارن تنظیم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ معاملے کی صاف اور شفاف انکوائری کی جائے ، ان واقعات کی صاف و شفاف انکوائری کی جائے اور اسے فوری طور پبلک کیا جائے، اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے کیوں کہ ڈاکٹر نمرتا و ڈاکٹر نوشین کی ڈی این اے رپورٹ نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے، تمام سندھ میں اس سے ایک خوف کی فضا پیدا ہوگئی ہے، ہمارے تعلیمی اداروں کو طلبہ غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button