یاسرشیخ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر منتخب، وہاب علوی جوائنٹ سیکرٹری ہونگے
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) رائل ٹی وی کے بیورو چیف سینئر صحافی یاسر شیخ نے اپنے ساتھیوں سمیت راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) میں شمولیت کا اعلان کرد یا ہے اس سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی جس میں یاسر شیخ نے پی ایف یوجے ورکرز کی صحافیوں کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ۔ قبل ازیں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے عہدیداروں کا ایک اجلاس صدر پی ایف یوجے ورکرز پرویزشوکت کی صدارت میں ہوا جس میں عہدیداروں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا۔
آرآئی یوجے ورکرز کے صدر نمود مسلم نے کہا کہ وہ اپنی علالت اور دفتری مصروفیا ت کی وجہ سے اپنے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں جس پر صدر پی ایف یو جے پرویزشوکت نےنمود مسلم کی یونین کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا تمام عہدیداروں نے ان کے فیصلے کوسراہاکہ وہ یونین کی بہتری کے لیے اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں ،پرویز شوکت نے تجویز پیش کی کہ اگر نمود مسلم اپنی زمہ داریاں نبھانےس ے قاصر ہیں تو نئے چہروں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے انہوںنے یاسر شیخ کا نام آرآئی یوجے ورکرز کے صدر کے لیے تجویزاوروہاب علوی کا نام جوائنٹ سیکرٹری کے لیے تجویز کیا گیا جبکہ معین خان کو ممبر ایگزیکٹو باڈی کے لیے نامزد کیا گیا نمود مسلم ، عاطف شیرازی ، ناصر خٹک ،راحیل انصار سمیت تمام عہدیداروں نے پرویز شوکت کے فیصلے کی توثیق کی ، تقریب میں یاسر شیخ نے شمولیت کا اعلان کیا تو صدر پی ایف یو جے پرویز شوکت نے انہیں یونین کے متفقہ فیصلے سے آگاہ کیا ۔ یاسر شیخ نے نئی ذمہ داریاں قبول کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ،پرویز شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ایف یوجے ورکرز کی جدو جہد کی طویل تاریخ ہے امید ہے آپ یونین کو مضبوط کرنے کے لے بھرپور خدمات انجام دیں گے ،یاسر شیخ نے کہاکہ جو مجھ پر اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔