آئندہ کسی بھی وی آئی پی کی آمد پر روڈ بند کی جائیگی نہ بازار بند کیا جائے گا، زبردست فیصلہ

زیارت(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی وی آئی پی کی زیارت آمد پر نہ تو روڈ بند کی جائیگی نہ ہی بازار بند کیا جائیگا،زیارت آنے والے سیاحوں کو رہائیش سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائینگی اور مقامی آبادی کو گیس بجلی سمیت تمام سہولیات دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ اپنے دورہ زیارت میں مقامی لوگوں اور باہر سے آئے سیاحوں سے بات چیت کر رہے تھے۔سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ صوبائی وزراء محمد خان لہڑی عبدالخالق ہزارہ مبین خان خلجی میر سکند عمرانی اور چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔مقامی لوگ اور سیاح وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان موجود دیکھ کر خوشگوار

حیرت میں مبتلا ہوگی اور انہوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ سیاحوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے زیارت دورے کے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی حیدرآباد سکھر ملتان اور لاہور سے آئے ہیں اور انہیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ زیارت نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کا معروف سیاحتی مقام ہے جہاں موسم گرما اور سرما میں پورے ملک سے سیاح آتے ہیں جنکی دیکھ بھال اور مہمان نوازی ہماری زمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ زیارت کے لوگ انتہائی مہمان نواز اور ملنسار ہیں انکا رویہ سیاحوں کے لیے حوصلہ افزاء ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ سیاحوں کے لیے تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز کھلے رکھے جائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button