مولانا فضل الرحمان ہر جگہ سے مسترد ہوچکے ہیں،پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، فضل الرحمان اب کرچیاں اکٹھی کرتے پھررہے ہیں، وہ ہر جگہ سے مسترد ہوچکے۔ایک بیان میں شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ تو ہر جگہ سے مسترد ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کا حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے پاس جانے کا مطلب ہے انہیں اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی سے خیر نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، فضل الرحمان اب کرچیاں اکٹھی کرتے پھررہے ہیں، وہ ہر جگہ سے مسترد ہوچکے۔شہباز گل نے کہا کہ جب مارکیٹ میں ایک دفعہ کھوٹے سکے کا پتا چل جائے تو پھر وہ کہیں بھی نہیں چلتا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button