یااللہ رحم! ملک میں زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد ، صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں محسوس ہوئے ، جس کے بارے میں زلزلہ پیما مرکز سے معلوم ہوا کہ ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ زیرزمین زلزلے کی گہرائی 210 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ، راولپنڈی ، میانوالی ، ٹیکسلا ، پشاور ، مانسہرہ ، سوات ، دیر ، بونیر ، ایبٹ آباد ، شانگلہ ، لنڈی کوتل ،

گلگت اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے زمین لرز اٹھی ۔ خیال رہے کہ 3 فروری کو بھی کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، خیبرپختوںخواہ کے سوات ریجن میں زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا تھا ، ملک کے شمالی ریجن کے کئی علاقوں میں جمعرات کی شب کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، سوات کے کئی علاقوں میں بھی جمعرت کی شب کو محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیلا ، زلزلے کے باعث لوگوں کو سخت سردی کے باوجود فوری گھروں سے باہر نکلنا پڑا۔اس سے پہلے 30جنوری کو بھی ملک کے شمالی علاقہ جات زلزلے سے لرز اٹھے، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ، خیبرپختونخوا کے شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ، زلزے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button