پاکستان میں قیامت برپا، 28افراد جان کی بازی ہار گئے، افسوسناک صورتحال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کی شدت تاحال برقرار ہے جہاں ایک دن میں عالمی وباء سے مزید 28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے ساتھ ہی ملک میں وباء سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 448 ہوچکی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 137 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 800 ہوگئی جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں

63 ہزار 413 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جہاں مثبت کیسز کی شرح 9.67 فیصد رہی ۔یہاں واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، جس کے پیش نظر گذشتہ روز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ ) نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی عوام کو دستیابی سے متعلق فیصلہ کیا اور شہریوں کو گھروں میں ہی کورونا ٹیسٹ کے لیے اوور دی کاؤنٹر کٹ فروخت کی اجازت دے دی ، جس کے تحت میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر اب کورونا ٹیسٹ کٹ دستیاب ہو گی اور شہری گھر پر ہی خود کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے ، اس ضمن میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔میڈیکل ڈیوائس بورڈ نے فیصلہ کیا کہ جب آپ کورونا کا گھر پر رہ کر ٹیسٹ کرتے ہیں تو اس سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی میں مدد مل سکتی ہے ، اس لیے کورونا سیلف ٹیسٹ کٹس کی مارکیٹ میں فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز پر فروخت کی اجازت دی جاتی ہے ، قبل ازیں مارکیٹ میں سیلف کورونا ٹیسٹ کٹس موجود تو تھیں لیکن حکومت کی جانب سے ان کی فروخت کی اجازت نہیں تھی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button