وزیراعظم عمران خان چین پہنچ گئے، دشمن ممالک کو شاندار پیغام دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا اب ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، بین الاقوامی سیاست میں تصادم کے بجائے تعاون ہونا چاہیے، سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتکاری، آئی ٹی اورزرعت پر توجہ ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان سے چین میں چینی تھنک ٹینکس، یونیورسٹیز اور پاکستان اسٹڈی سینٹرز کے سربراہان نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم نے پاک چین تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ علاقائی استحکام اور پاک چین تعلقات کی اہمیت پربات چیت کی گئی، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پرچین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے

کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر مرکوز تھا، سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتکاری اور آئی ٹی پر توجہ دی جائےگی، سی پیک کے اگلے مرحلے میں زرعی تبدیلی پر بھی توجہ ہوگی، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے زبردست مراعات دے رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی چیلنجز کے پیش نظر دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، بین الاقوامی سیاست میں تصادم کے بجائے تعاون ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتصادی سلامتی کو اہمیت دی ہے،وزیراعظم عمران خان نے امن وترقی کیلئے پاکستان اور چین کا افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے، عالمی برادری افغانیوں کو مشکل وقت میں تنہا نہ چھوڑے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، بھارت کے جارحانہ رویے اور ہندوتوا نظریہ علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں، مودی حکومت خطے کے عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button