سروے رپورٹ میں 65فیصد پاکستانیوں نے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرادیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کی کرپشن کا جھوٹا بیانیہ آپ پر ہی الٹ گیا، اپنی نااہلی، نالائقی اور ناکامی کا ملبہ پچھلی حکومتوں پر ڈالنے کا ڈرامہ بھی فلاپ ہوگیا، 65 فیصد عوام خراب معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو ٹھہرا رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر پلس کنسلٹنٹ کا نیا عوامی سروے کا کچھ حصہ شیئر کیا ہے جس میں 65 فیصد عوامی کی رائے میں پاکستان کے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ حکومت کی پالیسیاں ہیں ، جبکہ 29 فیصد عوام کے نزدیک خراب معاشی حالات کے ذمہ دار

پچھلی حکومتوں کے قرضے ہیں،اسی طرح مہنگائی میں اضافے کے سوال پر 99 فیصد عوام نے شدید پریشانی کا اظہار کیا۔80 فیصد عوام نے ملک میں بے روزگاری کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔سروے میں عوامی رائے سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں 46 فیصد لوگ وزیراعظم کے بیان سے متفق نہیں ہیں۔ جس پر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہاکہ عمران خان آپ کی کرپشن کا جھوٹا بیانیہ آپ پر ہی الٹ گیا، اپنی نااہلی، نالائقی اور ناکامی کا ملبہ پچھلی حکومتوں پر ڈالنے کا ڈرامہ بھی فلاپ ہوگیا ہے۔دوسری جانب ادارہ شماریات کی مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں پھر اضافہ ہوگیا ہے، رواں ہفتے میں مہنگائی میں 1.35 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر19.53 فیصد ہوگئی ہے، اسی طرح سب سے کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 21.46 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حالیہ ہفتے 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button