دس کلو آٹے کا تھیلا 820روپے میں فروخت ہونے لگا

حیدرآباد(نیوز ڈیسک)حیدرآباد میں آٹے کی قیمت ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔شہر میں دس کلو آٹے کا بیگ 800 سے 820 روپے تک میں فروخت ہونے لگا ہے جس سے شہری پریشان ہیں۔چکی مالکان کے مطابق حیدرآباد میں چکیوں کے لئے مختص سرکاری کوٹا اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔میرپورخاص میں بھی آٹے کی قیمت میں 8

روپے کا اضافہ ہوا ہے، چکی کا آٹا 79 روپے کلو اور آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 780 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح کراچی میں 1560 روپے، کوئٹہ میں 1470 روپے، سکھر میں 1420 روپے اور لاڑکانہ میں 1380 روپے میں فروخت ہونے لگا۔اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں آٹے کا تھیلا 1100 روپے تک میں فروخت ہونے لگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button