پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کو جناح اسپتال میں ہائوس جاب مل گئی

کراچی(نیوز ڈیسک)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعلیٰ سندھ کو پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ کو فوری ہاؤس جاب دلانے کی ہدایت، ڈاکٹر سارہ گل کو جناح اسپتال میں ہاؤس جاب مل گئی- تفصیلات کے مطابق ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کو جناح اسپتال میں ہاؤس جاب مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کو جے پی ایم سی میں ہاؤس جاب مل گئی۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ڈاکٹر سارہ کو فوری ہاؤس جاب دلانے کی ہدایت کی تھی۔ ڈاکٹر سارہ نے جے پی ایم

سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سے ملاقات کی اور ہاؤس جاب آرڈر حاصل کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ اور کراچی جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے ڈاکٹر سارہ گل کو ہاؤس جاب ملنے پر مبارک باد پیش کی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی پی پی حکومت خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں آگے لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ہم خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں عزت و احترام دلوائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سارہ گل کی تقرری کے بعد اب تعیناتی 2 دن بعد ہوگی، وہ شعبہ میڈیسن یا شعبہ گائنی میں ہاؤس آفیسر کی حثیت سے کام کریں گی، اور کل دفتری کارروائی مکمل کریں گی۔حکام جناح اسپتال کے مطابق ڈاکٹر سارہ گل کل جناح اسپتال کی انتظامیہ کو رپورٹ کریں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں خواجہ سرا برادری کو مختلف سرکاری شعبوں میں نوکریوں کے لیے زیر غور لائے جانے کے بعد وہ تکنیکی تعلیم کے حصول میں بھی پیش پیش رہنے لگی ہے۔ اس سلسلے میں سارہ گِل پاکستان کی پہلی خواجہ سرا بنی ہیں جنھوں نے ڈاکٹری کی تعلیم مکمل کر لی ہے، سارہ نے اپنی تعلیم جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے مکمل کی، جو جامعہ کراچی سے الحاق شدہ ادارہ ہے۔سارہ گِل نے ڈاکٹر بننے پر کہا کہ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بننے پر انھیں فخر محسوس ہو رہا ہے، انھوں نے کہا کہ میں اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کروں گی۔ واضح رہے کہ جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحان 2021 میں پہلی پوزیشن ایک لڑکی نے حاصل کی ہے، فاطمہ طارق نے اٹھارہ سو میں 1395 نمبر حاصل کیے۔ دوسری پوزیشن محمد لقمان نے اپنے نام کی ہے، جنھوں نے 1391 نمبر لیے، جب کہ تیسری پوزیشن عاشر احمد خان نے حاصل کی ہے، جنھوں نے 1385 نمبر لیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button